16 اپریل 2013 - 19:30
صدر احمدی نژاد کا افریقی ملکوں کا دورہ

صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدي نژاد افريقي ملکوں کے دورے کے اگلے مرحلے ميں گھانا پہنچ گئے ہيں-

ابنا: صدر احمدي نژاد اور ان کے ہمراہ اعلي سطحي وفد ميں شامل ارکان گھانا کے دارالحکومت آکرا پہنچے ہيں جہاں ايئر پورٹ پر اعلي حکام نے ان کا پرتپاک خير مقدم کيا ہے-

صدر احمدي نژاد  گھانا کے صدر  سے ملاقات اور گفتگو کي جس ميں باہمي دلچسپي کے امور پر تبادلہ خيال کيا گيا- صدر کے دورہ گھانا کے موقع پر دونوں ميں ملکوں کے درميان تعاون کے کئي سمجھوتوں  پر دستخط کئے جانے کا امکان ہے-
ايران کے صدر نے اس سے قبل نيجر کا دورہ کيا تھا جس کے دوران ايران اور نيجر کے درميان باہمي تعاون کے کئي سمجھوتوں پر دستخط کئےتھے گئے تھے- درايں اثنا نيجر  کے نيامي شہر ميں مقامي علماء اور دانشوروں سے ملاقات ميں يہ ب بات زور ديکر کہي تھي کہ فاسد عالمي طاقتيں بند گلي ميں پہنچ چکي ہيں جبکہ انساني معاشرہ بڑي تيزي کے ساتھ اتحاد کي سمت گامزن ہے -
انہوں نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ مسلمانوں کو ہميشہ تمام انساني سماج کي نجات کي فکر ميں رہنا چاہئے اور مسلمانوں کے نعرے اور مقاصد عالمي ہونے چاہئے ، کہا کہ اگر مسلمانوں کے مقاصد عالم گير نہيں ہوں گے تو انسانيت کے دشمن ايسے نعرے عام کريں گے جن سے مسلمانوں کو نقصان پہنچے گا - صدر مملکت نے کہا کہ بہت  جلد  اقوام عالم پوري قوت  کے ساتھ ظالم طاقتوں کے سامنے کھڑي ہوکے توحيد اور انصاف کو پوري دنيا ميں رواج بخشنے والي ہيں -
صدر محمود احمدي نژاد نے زور ديا ہے کہ دنيا کے موجودہ حالات کي اصل وجہ ، يہ ہے کہ لوگ ، پيغمبر اسلام صلي اللہ عليہ و آلہ وسلم کے راستے سے دور ہو گئے ہيں اور دوسرے الفاظ ميں يہ کہا جا سکتا ہے کہ ان حالات کے ذمہ دار وہ لوگ ہيں جو شيطان کي پيروي کرتے ہوئے حق کے سامنے کھڑے ہوتے ہيں اور انصاف کو پامال کرتے ہيں –

صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ پيغمبر اسلام تمام انسانوں اور سبھي اقوام  سے متعلق ہيں-

.....

/169